پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زراعت،خوراک اور کسان کے تحفظ کےلیے نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا، کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اورنج لائن ٹرین،میٹرو بس سروس،سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑےگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کردی ہے۔
