حکومت پنجاب کا صوبے میں اے آئی گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

 

 

 

حکومت پنجاب نے صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) گورننس نظام متعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اے آئی شعبے کے مشیر علی ڈار نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں اے آئی وژن 2029 اور آفس آف اے آئی پنجاب منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا اور صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آرٹیفیشل انٹیلیجنس گورننس نظام متعارف کرانےکا فیصلہ کیاگیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ’’اے آئی آفس آف سی ایم‘‘ بنایاجائے گا، جو مکمل طور پر اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہوگا،وزیراعلیٰ اے آئی آفس کا قیام عوامی خدمت اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کا منفرد باب ثابت ہوگا،فزیکل اے آئی سسٹمز، اے آئی اکیڈمی سے نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جائےگی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف نظریاتی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے

اجلاس کو بتایاگیا کہ سمارٹ مانیٹرنگ عوامی خدمت کی رفتار اور شفافیت بڑھائے گی جب کہ تمام محکموں کو سینٹرل اے آئی یونٹ کے ساتھ منسلک کر کے مکمل اے آئی ایکو سسٹم بنایا جائے گا،بتایا گیا کہ پنجاب کی جامع اے آئی گورننس پالیسی کی تیاری شروع کردی ہے۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ تعلیم، صحت، زراعت،پولیس اور شہری انتظام میں ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جس کےلیے جامع روڈ میپ تیار کیاگیا ہے۔ اے آئی پر مبنی ڈیش بورڈز بنیں گے اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام تشکیل پائیں گے۔

 

Back to top button