حکومت پنجاب نے کالعدم ٹی ایل پی کے 23 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد کردیے

 

 

 

حکومت پنجاب نے کالعدم ٹی ایل پی کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیے جب کہ 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کردیے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کےلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کےخلاف مواد شئیر کرنے پر 31 مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنےکا بھی حکم دیا۔پنجاب میں اسلحہ لےکر چلنے کےلیے ایس او پیز وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،انہوں نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان سے جنگ کے بعد مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے : بلاول بھٹو

وزیراعلی پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں،نہیں چاہتےکہ وہ چندے کےلیے ہاتھ پھیلائیں۔

 

 

Back to top button