گورنر پنجاب چودھری سرور بھی عہدے سے فارغ

حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری سرور کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے سامنے آیا، انھوں نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔

چودھری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

کپتان حکومت کا ممکنہ خاتمہ اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔

Back to top button