پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے : مریم نواز

 

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے،عوامی خدمت ہمارا شعار ہے۔

پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے،پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس ادارے کے قیام پر دلی خوشی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جدید لیب نہ ہونے سے برآمدکنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھارہے ہیں،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 10 سال کی کٹھن محنت کا ثمر ہے۔

بھاٹی گیٹ واقعہ : ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی، عظمیٰ بخاری

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے،عوامی خدمت ہمارا شعار ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا۔

 

Back to top button