پنجاب:1 لاکھ 40ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوران ہدف بنائے گئے 22 لاکھ بچوں میں سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے، مہم کے دوران ایک لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین نہیں پلائی جا سکی ہے، پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ پولیو ورکرز بشمول ایریا انچارجزاور ٹرانزٹ ٹیموں کے اراکین کی مدد سے کیا گیا۔
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ایک غیر ویکسین شدہ بچہ اپنے گردونواح میں موجود دیگر بچوں میں اس موذی بیماری کی منتقلی کے خطرے کا سبب بنتا ہے، ڈائریکٹرصحت ڈائریکٹر جنرل نے ہنگامی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پاکستان میں ابھی تک ویکسین سے چھوٹے ہوئے بچوں’ کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
پنجاب میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران تمام ماحولیاتی نمونے منفی پائے گئے، وہ اس پیشرفت کو ملک میں کووڈ۔19 کی پانچ لہروں کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے عوامی تحریک پر عائد اجتماع پر پابندی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، آئندہ چند ماہ انتہائی اہم ہیں کیونکہ دیگر کووِڈ پروٹوکولز میں نرمی کے ساتھ عوامی نقل و حرکت پر پابندی میں بھی نرمی کی گئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر پنجاب نے پولیو ٹیموں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ابھی تک گمشدہ بچوں کی خطرناک تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہدف کے مطابق فروری تا مارچ 2022 کے دوران چلائی گئی مہم میں پانچ سال سے کم عمر 22لاکھ بچوں کو ویکسین پلانی تھی۔
