پشپا 2 کا ہیرو الو ارجن جیل میں رات گزارنےکےبعد رہا
![پشپا 2 کا ہیرو الو ارجن جیل میں رات گزارنےکےبعد رہا](https://googlynews.tv/wp-content/uploads/2024/12/alvajam22-780x470.jpg)
بھارت کےمشہور اداکارالو ارجن جیل میں رات گزرنےکےبعد رہا ہو گئے۔
اداکار ارجن کوحیدرآبادتھیٹر میں بھگدڑ کیس میں عدالت نے14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا تھا۔
تلنگانہ ہائیکورٹ نےجمعہ کو ان کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کے پریمیئر کے دوران ہونے والی بھگدڑ کے سلسلے میں عبوری ضمانت دے دی تھی۔ واضح رہے کہ بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ اداکار کو ہائیکورٹ سےریلیف ملنے کے باوجود رات جیل میں گزارنا پڑی، کیونکہ جیل حکام کودیر تک ضمانت کی کاپی نہیں ملی تھی۔
ہائی پروفائل گرفتاری کے بعد تلنگانہ میں برسراقتدار کانگریس کو بی جے پی اور بی آر ایس نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں حکومت نےبی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
دریں اثنا تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نےبھی نئی دہلی میں آج تک کےایک پروگرام میں کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے۔کوئی بھی اس عورت کےبارے میں بات نہیں کر رہا ہے جس کی موت ہوئی ہےیا اس کے بیٹےکےبارے میں جو کوما میں ہے۔ جب وہ کوما سےبیدار ہوگا تو اس کی ماں نہیں ہوگی۔