روسی صدر پیوٹن کا صدر ٹرمپ کو ایران کیساتھ جنگ ختم کرنے کامشورہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیساتھ جنگ ختم کرنے کامشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں ایران جنگ کے خطرے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے اس بات چیت کے دوران ایران کے ساتھ جنگ ​​کو جلد ختم کرنے کے لیے چند تجاویز پیش کیں۔

امریکی صدر نے ایران کی نئی قیادت کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دیدی

روسی صدری دفتر (کریملن) کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ اس دوران دونوں رہنما نے دیگر اہم عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

ان موضوعات میں روس یوکرائنی جنگ، وینزویلا کی سیاسی حالت اور عالمی تیل کی مارکیٹ کی صورتحال بھی شامل ہے۔

Back to top button