خلیجی ممالک پردباؤڈالنےسےایران کی مذاکرات میں واپسی نہیں ہوگی،قطر

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق ایران کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے سے مذاکرات میں واپسی ہوجائے گی۔

دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے صرف فوجی تنصیبات نہیں بلکہ پورے قطر میں حملے کیے، قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوششی کی گئی جو ناکام بنا دی گئی۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں میزائل حملوں سے پہلے مطلع نہیں کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ فی الحال ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، ہمارے پاس موساد سیل موجود ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ہے، قطر کی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی جہاز کو تنبیہہ کی گئی تھی اس کے بعد گرایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی جہاز نے دوحہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر نشانہ بنایا، عملےکی تلاش جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ فضائی حدود بند ہونے سے 8 ہزار افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں، حالات بہتر ہونے تک ان افراد کی میزبانی کریں گے، کروز شپ میں بھی بہت سے افراد پھنسے ہوئے ہیں لیکن محفوظ ہیں۔

 

Back to top button