قندیل بلوچ کا خواب میں آ کر صبا قمر سے انصاف دلانے کا مطالبہ

معروف اداکارہ صباقمر نے انکشاف کیا کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ خواب میں آ کر انصاف دلانے کا مطالبہ کرتی تھیں،اداکارہ حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل سمیت کیرئیر سے متعلق بھی گفتگو کی۔
صبا قمر کا ڈرامہ سیریل باغی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا جس سے متعلق اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ڈرامے میں قندیل کے کردار کو اس قدر چاہت سے نبھایا کہ اس کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔
معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد کو دل کا دورہ
معروف اداکارہ نے انکشاف کیا کہ قندیل مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں ڈر کر اُٹھ جاتی تھی اور کتنی بار ایسا ہوا کہ میں خواب دیکھ کر امی کے پاس گئی۔
یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ان کے بھائی نے محض اس لیے قتل کردیا تھا کہ قندیل بطور ماڈل ان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی تھی۔
