قطر کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، عملے کی تلاش جاری

خلیجی ملک قطر نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔تاہم عملے کی تلاش جاری ہے۔

بیان کے مطابق یہ حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر معمول کی گشت پر ملک کی سمندری حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی مسئلہ معلوم ہوتی ہے، جبکہ کسی بیرونی حملے یا تخریب کاری کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے اور حالیہ دنوں میں قطر کو مختلف چیلنجز درپیش رہے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل چھان بین کی جائے گی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Back to top button