قطری شہزادی شیخہ اسماءنےبلندترین چوٹی نانگاپربت سرکرلی

قطر کی شہزادی اور معروف کوہ پیما شیخہ اسماء آل ثانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی نانگاپربت کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
نانگا پربت کو دنیا کی مہلک ترین چوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے "قاتل پہاڑ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ شدید موسم، برفانی طوفان اور انتہائی دشوار گزار راستوں کے باوجود شیخہ اسماء نے ہمت، حوصلے اور مہارت کے ساتھ چوٹی تک رسائی حاصل کی اور وہاں قومی پرچم بھی لہرایا۔ وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ خواتین کی عالمی سطح پر نمائندگی اور بااختیار بنانے کی کوششوں میں ایک طاقتور علامت بھی بن چکی ہے۔
نانگا پربت سر کرنا شیخہ اسماء کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی عالمی مہم کا نواں مرحلہ ہے، جس کے ساتھ وہ عالمی سطح پر ممتاز کوہ پیماؤں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں۔
شیخہ اسماء کی اس شاندار کامیابی کو قطر سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور یہ کارنامہ دنیا کی تمام خواتین کے لیے عزم، استقامت اور خود اعتمادی کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔
