قاضی انور ایڈووکیٹ کا تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سینیئر رہنما پی ٹی آئی قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے میری بےعزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے بہت تکلیف پہنچی۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیا جارہا۔
یاد رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر بھی تھے اور پارٹی کی کور کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔
