قاضی فائزعیسیٰ حملہ کیس : پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر لندن میں حملےکےالزام میں پاکستانیوں کےمنسوخ کردہ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بحال کردیےگئے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کےبعد ان کی کارکونشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکےکارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نےبرطانوی حکومت کوخط لکھ کران افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےان افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اب یہ کارروائی روک دی گئی ہے۔
افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں، 50 سے زائد رفیوجی کیمپ منتقل
ذرائع کےمطابق قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے۔
ذرائع نےبتایاکہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی۔
خیال رہےکہ لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سےروانگی پر گاڑی روکنےاور دروازہ کھولنےکی کوشش کی گئی تھی۔
