قاضی فائزعیسیٰ 3سال کی توسیع چاہتے ہیں؟چیف جسٹس کےانکار پر سیکرٹری کی وضاحت

قاضی فائزعیسیٰ 3سال کی توسیع چاہتے ہیں؟چیف جسٹس کےانکار پر سیکرٹری کی وضاحت آ گئی۔
سیکرٹری چیف جسٹس نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔سیکرٹری نے وضاحت کی کہ چیف جسٹس نے کہا اگر چیف جسٹس کی مدت معیاد میں 3سال توسیع کی تجویز کسی ایک فرد کیلئے ہے تو قابل قبول نہ ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو پر سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق احمد کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
سیکرٹری چیف جسٹس نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے صحافی نے توسیع سے متعلق سوال کیا۔چیف جسٹس نے جواب میں کہا کئی ماہ پہلے وزیر قانون چیمبر ملاقات کیلئے آئے تھے۔وزیر قانون نے بتایا کہ حکومت چیف جسٹس کی مدت معیاد تین سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہااگر تجویز کسی ایک فرد کیلئے ہے تو قابل قبول نہ ہوگی۔چیف جسٹس نے صحافی کے سوال پر جواب دیا۔
چیف جسٹس کیساتھ وزیر قانون کی ملاقات میں اٹارنی جنرل و جسٹس منصور علی شاہ بھی موجود تھے۔
سیکرٹری نے کہا کہ وزیر قانون نے ججز تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کا ذکر کیا۔وزیر قانون نے کہا تجویز ہے کہ ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنایا جائے گا۔چیف جسٹس نے وزیر قانون کو جواب دیا کہ یہ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ججز تقرری کی نئی مجوزہ باڈی میں اپوزیشن ارکان کو باہر نہ رکھا جائے۔
سیکرٹری نےمزید وضاحت کی کہ چیف جسٹس سے وزیر قانون نے کبھی نجی ملاقات نہیں کی۔
سیکرٹری چیف جسٹس نے کہا کہ صحافی کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے بیان پر فالو اپ سوال کیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سے نہیں ملا نہ ان کے بیان کا علم ہے،اگر اس سے متعلق کوئی سوال ہے تو متعلقہ شخص سے کیا جائے،چیف جسٹس سے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔چیف جسٹس کا جواب تھا کہ پہلے خالی اسامیاں پر کی جائیں۔
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ
سیکرٹری چیف جسٹس نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر اور غلط نشر کیا گیا۔
