سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی کی قیمت میں فی یونٹ33پیسےاضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے کہا ہے کہ یہ اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
اضافے سے صارفین پر 6 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی مالی بوجھ پڑے گااور صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔
اضافے کا اطلاق نہ صرف عام صارفین بلکہ سرکاری اداروں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر حتمی کارروائی کی جا سکے۔
دوسری جانب پاور ڈویژن نے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے حتمی اقدامات شروع کردیے ہیں۔
