کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ : سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس موبائل پرفائرنگ کےنتیجے میں سب انسپکٹر اوردو اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کوئٹہ کےعلاقےسریاب میں مستونگ روڈ پرشیخ زید اسپتال کےقریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔
اس موقع پرموبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور 2 جوان شہید ہوگئےہیں جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ : سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بزدلانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
دریں اثنا، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 مسلح دہشت گردوں کو ہوٹل کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے کے بعد اطمینان سےفرار ہوتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے،دہشت گرد تقریباً 2 منٹ تک جائے وقوعہ پر موجود رہے اور پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے رہے۔
وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک دہشت گرد نےجسم پر کالعدم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کا جھنڈا بھی لپیٹ رکھا ہے۔
