کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔
کرکٹر عثمان طارق اگر دوبارہ رپورٹ ہوئے تو ان کو بولنگ سے روک دیا جائے گا اور پھر معطلی کے بعد عثمان طارق کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلئیرنس درکار ہوگی۔
