راحت فتح علی کےبنگلا دیش میں چرچے،اداکارہ شبنم سے ملاقات

گلوکار راحت فتح علی خان کےبنگلادیش میں بھی چرچےہونے لگے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سےعشائیےکااہتمام بھی کیا گیا۔

راحت فتح علی خان بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سےملاقاتوں کو سلسلہ جاری ہے۔

عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اورراحت فتح علی خان کو عظیم گلوکارقرار دیدیا۔

ہائی کمشنر نےمعروف فنکاروں اور نامور شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شام کو ایک پرجوش محفل میں تبدیل کرنےپرمعزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم کاڈھاکہ کا دورہ کرنےاوربنگلادیش میں اپنی شاندار پرفارمنس سےمداحوں کو مسحورکرنےپربھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں نےپاکستان اوربنگلا دیش کےدرمیان فنی اورثقافتی روابط کا جشن مناتے ہوئے ایک خوشگوار شام گزاری۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے بنگلا دیش میں مزید کچھ دن رہیں گے جہاں ان کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

Back to top button