رحیم یارخان،پولیس کیساتھ مقابلےمیں 2ڈاکوہلاک،5شہری بھی نشانہ بن گئے

 رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2ڈاکوہلاک جبکہ 5شہری بھی گولیوںکا نشانہ بن گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے لڑکی سمیت 5 شہری جاں بحق اور 2 ڈاکو مارے گئے۔ لڑکی چھت پر کھڑی تھی جو کہ فائرنگ کی زد میں آگئی۔
ماچھکہ میں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ سے گنے کی کٹائی کرنے والے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔بعدازاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد چل بسے۔ علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تو اس دوران مقابلے میں 2 مسلح افراد مارے گئے۔ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔

Back to top button