پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی،راہول مودی پربرس پڑے

آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں5بھارتی طیاروں کی تباہی کے بعد بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرکارکوکڑی تنقید کانشانہ بناڈالا۔
راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں۔ مودی میں دم ہے تو یہاں اپنے خطاب میں کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے۔
راہول گاندھی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ 28 مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ بھی لے چکے ہیں۔
