بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے جو مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔

 

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش متوقع ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، لوئی بند اور دیگر بلند مقامات پر برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ برف باری کے باعث کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں، جن کی بحالی کے لیے متعلقہ ادارے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محمود اچکزئی نے عمران خان کی صحت پر پی ٹی آئی کا پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

 

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 4 فروری تک متوقع بارش اور برف باری کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

Back to top button