بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا آغاز

بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری، گلیات اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ان کے گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور عام شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button