ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے سردی کی نوید سنادی

ملک کے مختلف شہروں میں سردی نے دستک دیدی، بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، مال روڈ، گلبرگ، کرشن نگر، بند روڈ، گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، احمد پورشرقیہ، گوجرہ، وہاڑی، جہانیاں، جھنگ، اوچ شریف اور کالاباغ میں موسلادھار بارش نے سردی کی دستک دے دی ہے۔اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ، منڈی صادق
کاٹن سیکٹر بدترین مالی بحران کاشکار
گنج، رینالہ خورد میں بھی جم کر بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
