ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برف باری سے سردی میں اضافہ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، آزاد کشمیر میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم ابر آلود ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے سموگ اور فضائی آلودگی سے نمایاں کمی آئے گی۔

آزاد کشمیر میں وادی لیپہ سمیت بعض علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور متعدد گاوٴں بجلی سے محروم ہوگئے۔

خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں وزیراعظم کو نوٹس

سوات ، کالام ، مالم جبہ ، مہوڈنڈ ، گبین جبہ سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سکردو سمیت گلگلت بلتستان کے متعدد اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری، برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

Back to top button