خیبرپختونخوا میں بارشیں،جاں بحق افراد کی تعداد45تک پہنچ گئی

خیبرپختونخواکےمختلف شہروں میں بارشوں سے  حادثات،جاں بحق افراد کی تعداد45تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اےنے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے مختلف حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق اور 105افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں سے 382 گھروں کو جزوی اور 60گھر مکمل طور  پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔صوبے میں بارشوں کا نیاسلسلہ 6 سے 9 اپریل تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش کے دوران بند ہونے والے تمام فیڈرزبحال کردیئے گئے، مجموعی طور پر پیسکو کے 235 فیڈرز  پر فالٹ آیا تھا۔

پیسکو حکام نے کا کہنا ہے جن فیڈرز  پر ممکن تھا ان فیڈرز کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

Back to top button