راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کے طور پر ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو ہے، اس لیے سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن کے طور پر ڈکلیئر کیا جاتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں زیر التوا تھا اور اس میں تاخیر عدالتی کارروائی کے باعث ہوئی، تاہم اب رولز کے مطابق عمل کر دیا گیا ہے۔
