راکھی ساونت نے پاکستانیوں سمیت20افراد کوعمرے پربھجوادیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نےپاکستانیوں سمیت20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی سے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں راکھی فاطمہ 10 پاکستانی اور10 بھارتی بہن بھائیوں کواپنی طرف سےعمرےپربھیج رہی ہوں، اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سےقبل چھوٹا سا نیک کام کررہی ہوں۔دبئی میں موجود ہوں، ان بھائیوں کو احرام دوں گی، پہلی بار ہےجس کے باعث تھوڑی نروس ہوں، اللہ میرے نیک کام کو قبول کرے۔
راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام تقسیم کیےاور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔
خیال رہے کہ راکھی ساونت نے دوسری شادی سےقبل اسلام قبول کیا تھا تاہم یہ شادی بھی ناکام ہوگئی تھی۔
