’’چاند تارا‘‘، ’’فیری ٹیل‘‘،’’رخ ما روشن‘‘ رمضان کے خصوصے ڈرامے

ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر ناظرین کے لیے خصوصی ڈرامے تیار کیے گئے ہیں جس میں ہلکا پھلکا مصالحہ شامل کیا گیا ہے، ان تین ڈراموں میں ’’چاند تارا‘‘، ’’فیری ٹیل‘‘ اور ’’رخ ماہ روشن‘‘ شامل ہیں۔
پاکستانی مصنفین اور اداکاروں کا کہنا ہے کہ ناظرین ’’ہلکے پھلکے‘‘ ٹی وی ڈراموں سے محظوظ ہوں گے جو خاص طور پر اس مقدس مہینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری نے ملک بھر میں لاکھوں ناظرین کو ٹی وی گیم شوز اور رمضان تھیم پر مبنی ٹی وی شوز کی شکل میں تفریح فراہم کی ہے۔
اس مقدس مہینے کے لیے کم از کم تین ڈرامے تیار کیے گئے ہیں، یہ ڈرامے ان عام ڈراموں سے ہٹ کر ہیں جو خاندانی تنازعات، غیر ازدواجی تعلقات، طلاق اور دیگر موضوعات کے گرد گھومتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’چاند تارا‘ کی کہانی صائمہ اکرم چوہدری نے لکھی ہے، اس ڈرامے میں حقیقی زندگی کی مشہور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اداکاری کی ہے۔
صائمہ اکرم چوہدری کے مطابق میرے رمضان کے ڈرامے خاندانی نوعیت کے ہوتے ہیں، جن میں ہر عمر کے خاندان کے افراد کو دکھایا جاتا اور مشترکہ خاندانی نظام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے خاندان کے ساتھ ڈرامے دیکھے ہیں، اس لیے وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے ڈراموں سے خاندان لطف اندوز ہوسکیں اور ساتھ ہی سبق آموز بھی ہوں۔
مشترکہ خاندانی نظام کے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ نظام خراب نہیں ہے لیکن ہمیں لوگوں کو جگہ دینی چاہئے، ’چاند تارا‘ میں مرکزی موضوع کے ساتھ ہر قسط میں چھوٹے چھوٹے سبق بھی ہیں، ناظرین انہیں باقاعدگی سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر روز نشر ہوتے ہیں۔
صائمہ اکرم چوہدری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ماضی کے پراجیکٹس پر تنقید کے بعد ’چاند تارا‘ کے بیانیے میں کچھ چیزیں تبدیل کی ہیں، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مرد اور خواتین کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی محبت کی کہانی لڑائیوں سے شروع نہیں ہوتی۔
دانش نواز کی ہدایت کاری اور مومنہ درید کا پروڈیوس کردہ ڈرامے ’چاند تارا‘ میں ریحان شیخ اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فیری ٹیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سہیل کہتے ہیں کہ اس ڈرامے میں ناظرین کو اچھی خاندانی تفریح دیکھنے کو ملے گی۔
رواں ماہ رمضان میں نشر ہونے والے مزاحیہ ڈراموں میں سے ایک ’فیری ٹیل‘ (پریوں کی کہانی) ہے جس کی مصنفہ سائرہ مجید اور ہدایت کار علی حسن ہیں، یہ ایک خوبصورت کہانی ہے کہ کس طرح تقدیر نہ صرف محبت میں بلکہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ڈرامے میں کاروباری شخصیت فرجاد خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ سہیل نے بتایا کہ یہ ایک ’پریوں کی کہانی جس کا مرکزی خیال ناظرین کو جادوئی، خوابیدہ، ہلکے پھلکے اور دل لگی کے سفر پر لے جانا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ناظرین کی بڑی تعداد رمضان شوز دیکھتی ہے اور سب کی نظریں ان پر لگی ہوتی ہیں۔
’فیری ٹیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سہیل نے بتایا کہ وہ اپنا کام دکھانے کے لیے ’پرجوش‘ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین کو اچھی خاندانی تفریح دیکھنے کو ملے گی۔ سہیل کے مدمقابل ساراخان کردار ادا کر رہی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار علی سفینہ، سلیم شیخ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن شامل ہیں۔
رمضان کے خصوصی ڈراموں کی فہرست میں ’رخِ ما روشن‘ بھی شامل ہے، جس کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پاکستانی اداکار منیب بٹ اور کومل میر شامل ہیں۔ منیب بٹ نے بتایا، یہ ڈراما ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں۔ ان کی ایک دوسرے کے ساتھ کیمسٹری مضحکہ خیز ہے، یہ رومانوی، پیارا اور معصومیت سے بھرپور ہے۔
’یہ ایک حالات پر مبنی کامیڈی ہے جو رمضان کے دوران چلے گی، اس کا مواد ناظرین کے لیے قابل مزاح ہے کیونکہ یہ عام ساس بہو کا دکھ نہیں ہے۔ اس کا مواد بہت ہلکا پھلکا ہے جسے لوگ عام طور پر رمضان کے دوران دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ناظرین واقعی اسے پسند کریں گے۔
’رخ ما روشن‘ میں کچھ مسائل شامل ہیں جنہیں دونوں مرکزی کردار مل کر حل کرتے ہیں، جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے، ڈرامے میں منیب بٹ اور کومل میر کے علاوہ معروف اداکارہ شمیم ہلالی اور زینب قیوم بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔