رانا ثنا اللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مقرر

 

 

 

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے سینیٹر رانا ثنااللہ کو ایوانِ بالا میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔

اس فیصلے سے متعلق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

 

 

Back to top button