رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لی

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کےبعد جواب دیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرےگی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لےکر جائیں گے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھےجب اپوزیشن میں تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے،وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرےگا،اہمیت تو ان چیزوں کی ہےجن پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتےہیں؟ کیا ان لوگوں کا اسٹیٹس سیاسی قیدی کا ہےیا انہوں نےکوئی اور جرم کیا ہے،یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کےلیے وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ ان سب چیزوں پر تسلی اور تحمل کےساتھ بات کریں اور کوشش کریں کہ اتفاقِ رائے پر پہنچیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ میٹنگ میں ہم نےکہا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کیا چاہتے ہیں،پھر کیا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کےلیے بھی آپ کی کیا کوئی شرط ہے یا نہیں،جن لوگوں کو پی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست دے۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست دے ہم پھر جواب دےسکیں گےکہ وہ سیاسی قیدی ہیں یا نہیں،امید ہےکہ کل جو میٹنگ ہونے جارہی ہے اس میں پی ٹی آئی اپنی فہرست دے گی،امید ہےکہ پی ٹی آئی کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق اپنی شرائط بتائے گی۔

26 نومبر آپریشن : وزیر اعظم کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے درخواست دائر

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا،ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کےساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

Back to top button