راناثنااللہ نے پی ٹی آئی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بیٹھنےکی دعوت دیدی

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کاکہناے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی بیٹھے، انہیں کچھ چیزوں پر حکومت سے تعاون کرنا چاہیے اور بعض جگہوں پر اپنے معاملات میں بہتری لانی چاہیے ۔

راناثناء اللّٰہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج ہم نے بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے، اس طرح اعتمادی سازی ہوتی ہے۔ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسس شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا انہیں علم نہیں، اچکزئی ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ان کے بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے مثبت خیالات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  ڈائیلاگ کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے یہ بھی کہتے ہیں کہ بانی عمران خان سے ملنے کا موقع ملے تووہ ان کو آمادہ کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اپوزیشن اراکین کی رائے معلوم کرنے کے بعد پراسس کیا اور محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن ہوگیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا پراسس چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسس شروع ہوجائے گا، پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی تیاریوں سے لگتا ہے کہ وہ 8 فروری کی کال کو واپس نہیں لیں گے، وہ احتجاج کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ میں آئیں اور بھرپور کردار ادا کریں۔

Back to top button