رانا ثنا اللہ کا عارف علوی کے خلاف کارروائی کا عندیہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی ریاست کے خلاف بات کر رہے ہیں، ریاست کو حق پہنچتا ہےکہ عارف علوی کے خلاف کارروائی کرے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر بننے سے پہلےجیسے تھے صدر بننے کےبعد بھی ویسے ہی ہیں،انہیں ریاست کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔ اسے 5 سال میں اس عہدے سے کوئی فرق نہ پڑا،

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عارف علوی ریاست کے خلاف بات کر رہے ہیں، ریاست کو حق پہنچتا ہےکہ عارف علوی کےخلاف کارروائی کرے،کم از کم اس کو دی گئیں مراعات تو واپس لی جائیں۔

سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈ لاک سےنہیں، پی ٹی آئی نے سسٹم کو قبول کرلیا ہےتو مصنوعی بحران پیدا نہیں کرناچاہیے۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ دھاندلی کے حوالے سے بات نہ کریں،اگر ان کو شکایات ہیں تو سسٹم کےذریعے اپنا کیس دائر کریں۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ 2018 میں نواز شریف کا راستہ روکنے کےلیے آر ٹی ایس بٹھاکر عمران خان کو مسلط کیاگیا۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں دھاندلی کا کہہ رہےہیں تو سوال یہ ہےکہ کیا ان کے ساتھ دھاندلی پنجاب میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان اپنے مسائل حل کرنے کےلیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گےتو سسٹم ایسے ہی چلتا رہےگا،اگر سیاستدان ساتھ بیٹھیں گےتو مسائل کا حل نکل آئےگا۔

کرم،امدادی قافلے پر فائرنگ کرنےوالے11 دہشتگرد گرفتار

 مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملک ریاض کےخلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنےکی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیوں کہ ماضی میں میری حکومت سمیت کسی کو ملک ریاض کےخلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہےکہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کےخلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔

Back to top button