راناثناکاسہیل آفریدی کوعشق عمران میں بھوک ہڑتال کامشورہ

وزیراعظم کے مشیرراناثنااللہ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر عشق بانی پی ٹی آئی میں مرتے دم تک کی بھول ہڑتال کرنی چاہئے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی خوف نہیں۔عمران خان سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہئے، جلاؤ گھیراؤاور اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہئے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔ یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کرے اور باہر آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن گئے تھے تو کیا جیل توڑ کر گئے تھے؟ اس وقت کی کابینہ نے اجازت دی تھی، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہئے۔ جس عدالت نے ان کو ملاقات کی اجازت دی، اس میں دونوں چیزیں ہیں کہ ملاقات کرائی جائے اور سیاست نہ کی جائے، انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ یہ لوگ 26 نومبر کو گزشتہ 26 نومبر جیسا احتجاج کرنے جارہے ہیں۔

Back to top button