چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کس ایکٹرس سے شادی کرنیوالے ہیں؟
بھارتی فلم انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن خوب ان ہے، باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادیوں کے بعد بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور بھی جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، یہ شادی کب ہونے جا رہی ہے، اس حوالے سے اداکار کا کہنا ہے کہ وہ پاگل نہیں کہ میڈیا کو تاریخ بھی بتائیں۔ یاد رہے کہ
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے تعلقات کی خبریں گزشتہ چند سال سے فلم انڈسٹری سے میں گردش کر رہی ہیں
اور وقت کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کبھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔
ماضی میں عالیہ بھٹ کے والد فلم ساز مہیش بھٹ بھی بیٹی اور رنبیر کپور کے تعلقات کے حوالے سے بات کر چکے ہیں، تاہم اب پہلی بار رنبیر کپور نے شادی کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سٹار نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا اور عالیہ کا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے، اداکار نے تصدیق کی کہ دونوں شادی کے معاملے پر ایک جیسی ذہنیت رکھتے ہیں اور ان کا جلد نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ بھی ہے، تاہم وہ فوری طور پر شادی کی تاریخ نہیں بتا سکتے۔
رنبیر کپور نے کہا کہ وہ نہ تو پاگل ہیں اور نہ ہی انہیں کسی پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ وہ میڈیا کو اپنی شادی کی تاریخ بتائیں، بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں ماہ اپریل کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی متعدد بار میڈیا ان کی شادی کے حوالے سے دعوے کرتا رہا ہے، اس سے قبل رواں برس فرروری اور اس سے پہلے دسمبر 2021 میں بھی ان کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھی۔
شاہد کپورکی بیوی میرا اصل محبت کس سے کرتی ہیں؟
دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی، دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، پچھلے سال بھی متعدد شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور معروف اداکار جوڑے رشی کپور اور نیتو سنگھ کے صاحبزادے ہیں جب کہ عالیہ بھٹ معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن ہیں۔