ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ توسیع انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد دونوں اضلاع میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مؤثر بنانا ہے۔
ملک بھر میں بارشوں سے 245 اموات، 854 مکانات تباہ، گلگت جانے سے گریز کی ہدایت
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق سے رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے لیے باضابطہ درخواست کی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے مذکورہ اضلاع میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے۔
