رنویر سنگھ کی نئی فلم ’دھریندر‘ ریلیز سے قبل تنازع کاشکارہوگئی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’دھریندر‘ ریلیز سے چند روز قبل قانونی تنازع کا شکار ہوگئی۔
دہلی ہائی کورٹ میں آنجہانی میجر موہت شرما کے خاندان نے درخواست دی ہے کہ فلم کی ریلیز فوری طور پر روکی جائے کیونکہ ان کے مطابق فلم بظاہر میجر شرما کی زندگی اور خفیہ مشنز سے متاثر لگتی ہے، اس فلم کیلئے انکے خاندان کی اجازت حاصل نہیں کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اگر فلم میں حقیقی زندگی یا مشنز کے عناصر شامل ہیں تو یہ مرنے والے شخص کے بعد کے شخصی حقوق اور خاندان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے اور ممکنہ طور پر قومی سلامتی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھڑ نے فوری طور پر وضاحت کی کہ فلم کا میجر شرما سے کوئی تعلق نہیں اور مستقبل میں کسی بھی بایوپک کے لیے خاندان اور بھارتی فوج کی اجازت حاصل کی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھی اس فلم پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
