ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے انفلوئنسر زویا کریم کے ساتھ منگنی کر لی

پاکستان کے نوجوان ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے انفلوئنسر زویا کریم کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔
طلحہ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنے منفرد انداز اور گانوں کی وجہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔
منگنی کی تقریب میں طلحہ نے کالا اور سرمئی رنگ کا سوٹ پہنا، جبکہ دلہن زویا کریم نے لیوینڈر (ہلکی جامنی) رنگ کی ساڑھی زیب تن کی۔
زویا کریم نے اپنی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
طلحہ انجم کے مشہور گانوں میں "کراچی چل”، "کون طلحہ” اور "پھر ملے گے” شامل ہیں، جو نوجوانوں میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔
