رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے تقریباً آٹھ سال پر محیط اپنی محبت کی کہانی کو شادی کے بندھن میں بدل دیا۔
دونوں نے آج صبح اودے پور میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور چند فلمی شخصیات نے شرکت کی۔
شادی کے بعد رشمیکا نے سوشل میڈیا پر پہلی بار اپنے شوہر وجے کو متعارف کرواتے ہوئے لکھا، ’آپ کے سامنے اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کو متعارف کروا رہی ہوں، یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے مجھے سچا پیار دیا، سکون کا احساس دیا اور ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے کی ہمت دلائی۔ میں آج وہ عورت ہوں جس کا خواب میں نے ہمیشہ دیکھا تھا اور یہ سب وجے کی وجہ سے ہے۔‘
وجے نے بھی رشمیکا کے لیے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا، ’ایک دن مجھے اس کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ ایسا لگا کہ کھانے، ورزش اور زندگی کے ہر لمحے میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اسی لیے میں نے اپنی بہترین دوست کو اپنی بیوی بنا لیا۔‘
