کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے نورس چورنگی میں کپڑے کی فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے بچوں سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب واقع کپڑا رنگنے والی ایک فیکٹری میں راشن کی تقسیم جاری تھی کہ وہاں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں بھگدڑ مچنے اور نالے میں گرنے سے ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں، ایس پی سائٹ مغیز ہاشمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ڈائنگ فیکٹری میں راشن یا زکوٰۃ کی تقسیم کے حوالے سے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر آفس اور پولیس کو پیشگی اطلاع نہ دینے پر سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’موقعے سے گیس اخراج یا سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، کمشنر کراچی اور سیکریٹری انڈسٹریز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انتخابات کیس میں فل کورٹ بنایا جائیگا، بینچ کا فیصلہ قبول نہیں

Back to top button