رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، میڈیکل رپورٹ

گزشتہ روز خواجہ سراؤں کے ہاتھوں مار کھانے والے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف اسپتال سے لی، رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
میڈکل رپورٹ کے مطابق رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، پولیس حملہ آوروں کی شناخت کےلیے تمام خواجہ سراؤں سے تحقیقات کررہی ہے، حملے کی تحقیقات کےلیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگر پرنٹس کی شناخت کےلیے لاہور بھجوا دیا ہے، حملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی فارنزک کےلیے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔
