راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے بارے بورڈ کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر ، ممبر کالونیز ، سیکرٹری کالونیز ، سیکرٹری ایس اینڈ آر سمیت روڈا کے افسران کی شرکت کی۔ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ، لاہور اور شیخوپورہ کے اے ڈی سی آرز سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سی او روڈا عمران امین نے ایس ایم بی آر کو راوی اربن ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران عمران امین نے بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ کا منصوبہ ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو ایکڑ پر محیط ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عالمی معیار کے انفرسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے۔دریائے راوی کے کنارے عالمی معیار کے مطابق نیا شہر آباد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےسنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ منصوبہ کے تحت دریائے راوی کے پانی کو صاف بنانے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے 6000 ایکڑ پر جنگل لگایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت سیون سٹار ہوٹلز اور 750 فٹ اونچے ٹاورز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ کا منصوبہ پاکستان کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سے لاہور شہر کو جدید اور ماحول دوست بنانے میں مدد ملے گی۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا منصوبہ شہری ترقی، ٹاؤن پلاننگ سمیت شہر کی خوبصورتی میں مددگار ثابت ہو گا۔نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ روڈا اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ لینڈ اور لینڈ ایکوزیشن سمیت ریونیو سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اتھارٹی شہریوں کی ایکوائر کی جانے والی زمین کی ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنائے۔منصوبے میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ایس ایم بی آر نبیل جاویدکا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

4 اپریل: مقتلوں میں فاتحہ خوانی کا دن

Back to top button