کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس وین پرراکٹ لانچر سےحملہ،11اہلکارشہید

صادق آباد میں کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے،پولیس وین پرراکٹ لانچر چلادیئے،11پولیس اہلکارشہید ہو گئے۔

تفصلیات کے مطابق ماچھکہ کیمپ ٹو کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔پولیس ملازمین ڈیوٹی کے لیے پولیس چوکی پر جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کردیا۔7پولیس اہلکاروں کےزخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ قافلے میں متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے۔ حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیا۔حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےرحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف  نےلاپتہ پولیس اہلکاروں کوو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کا حکم دیدیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہداہتکردی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

شہبازشریف اوربلاول بھٹو کا درپیش چیلنجز کا ملکرمقابلہ کرنے پراتفاق

مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جامع شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

Back to top button