ایران سے دوبارہ جنگ کےلیے تیار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر سخت مؤقف اختیار کرتےہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کسی بھی وقت جنگ دوبارہ شروع کرنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمارے مزید اہداف ہیں جنہیں معاہدے یا جنگ دوبارہ شروع کر کے حاصل کریں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کےلیے تیار ہے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،چاہے معاہدے سے یا طاقت سے،افزودہ یورینیم ایران سے ختم کردیا جائے گا۔
لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا : جے ڈی وینس
نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی اسرائیل کے مکمل تعاون سے طے پائی، تاہم اسے تنازع کا اختتام نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ یہ ایک عارضی مرحلہ ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں۔
