سب سے زیادہ کاغذ کے راکٹ اڑانے کا ریکارڈ قائم

فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر میں262 افراد نے بیک وقت کاغذ کے راکٹ اڑا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

سائنس سینٹر نے اپنےڈاکٹر فلپس سینی ڈوم میں271 افراد کو جمع کیا جہاں شرکاء کو 15 سیکنڈ کےدورانیے میں تین بار راکٹ لانچ کرنےکی اجازت دی گئی۔

شرکاء میں نوافراد کی کوششوں کو نااہل قرار دیا گیا لیکن262 افراد کے راکٹ نے کامیابی کےساتھ لانچ کر کے250 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اورلینڈو سائنس سینڈر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے،کاغذ کےراکٹ کا مطلب تھا کہ ایک کھلونا جو مکمل طور پر کاغذ سے بنا ہو اورایک اسٹرا میں فٹ ہوجائے اور جب اسٹرا میں ہوا پھونکی جائے تو راکٹ ہوامیں اڑے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار ریکارڈ کی تصدیق کےلیےموقع پر موجود تھا۔

Back to top button