لاہور میں 2 روز کے دوران 34 کروڑ کی ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم

لاہور میں 2 روز کے دوران 34 کروڑ کی ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے بسنت کے آغاز پر پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت سے متعلق ابتدائی دو روز کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ ہی گڈے، گڈیاں، پتنگ اور ڈور کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرف دو دن میں ان اشیاء کی مجموعی خرید و فروخت 34 کروڑ روپے تک جا پہنچی، جن میں پہلے روز 16 کروڑ اور دوسرے روز 18 کروڑ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

بسنت کے تہوار کا خون خرابے کے بغیر ختم ہونا ممکن کیوں نہیں؟

اعداد و شمار کے مطابق دوسرے روز لاہور میں چھ لاکھ سے زائد گڈے، گڈیاں اور پتنگیں فروخت ہوئیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد پنے بھی فروخت کیے گئے۔

Back to top button