بجلی کی قیمتوں میں کمی 2ماہ کیلئےنہیں دیرپاہوگی،وزیرپیٹرولیم

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں ایک یا دو مہینوں کے لیے نہیں ہوگی بلکہ دیرپا ہوگی۔

لاہور سے میڈیا سے گفتگو کرئے ہوئےوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کو ایک ڈسپنسری سے اسپتال میں تبدیل کیا، یہ اسپتال علاقے کی خدمت کر رہا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کی خاص ہدایت تھی کہ غریب افراد کے لیے آسانیوں کا باعث بنیں، یہاں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کروائی جارہی ہے۔وزیراعظم نے پٹرولیم کی منسٹری دینے کے ساتھ حکم دیا کہ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی تکلیف پیدا نہ ہو۔

علی پرویزملک نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ سے گزر رہا ہے، ہم نے طے کرنا ہے کہ 70 اور 80 سال والا پرانا راستہ طے کرنا ہے یا اصلاحات کا راستہ اختیار کرنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ایک روپیہ جو پٹرول اور ڈیزل کی مد میں اکٹھا کیا جائے گا، اس پر شہباز شریف جلد بجلی کی قیمت گھٹانے کا اعلان کریں گے، بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایک یا دو مہینے کے لیے نہیں ہوگی، شہباز شریف نے پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالی تو پٹرول کی قیمت تین سو سے زیادہ تھی اس کو کم کیا۔

Back to top button