اداکارہ ریما، میرا کی ایک دوسرے کو چاند کہنے کی ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ میرا اور ریما کی جانب سے ایک دوسرے کو چاند کہہ کر مخاطب کرنے اور تعریفوں کے پل باندھنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماضی کی دونوں مقبول اداکاراؤں کو نہ صرف ایک دوسرے کی شخصیت بلکہ ایک دوسرے کی حسن کی تعریفیں بھی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں ریما خان پہلے میرا کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس کے بدلے میرا بھی ان کی تعریفیں کرتی ہیں، اسی طرح ریما خان نے جب میرا کو چاند کہا تو بدلے میں میرا نے بھی انہیں چاند کہا اور دونوں کو مختصر کلپ میں ایک دوسرے کی شخصیت کی تعریفیں بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں کی وائرل ہونے والی مختصر کلپ چند سال قبل ریما خان کی جانب سے سما ٹی وی پر کیے جانے والے ٹی وی شو کی ہے، جس میں انہوں نے میرا کو مدعو کیا تھا، ماضی کی دونوں مقبول اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے اور ایک دوسرے کو چاند کہنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے جبکہ شوبز شخصیات نے بھی ویڈیو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی نے بھی دونوں اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا جب کہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ جب دو بہترین اور پیاری سہیلیاں عید کے موقع پر ایک دوسرے سے ملیں اور وہ ایک دوسرے کی تعریفیں کریں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا اب فلم پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں، "دی واریئرز آف مولا” کے نام سے فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں، نامور رائٹر ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ میں فلم "دی واریئرز آف مولا” کی کہانی لکھ رہا ہوں۔ فلم بڑے بجٹ کی ہے، کاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ فلم شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے اختتام پر ہوگا۔کچھ روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا زخمی بھی ہو گئیں تھیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے اداکارہ میرا کا بازو فیکچر ہو گیا تھا۔
