ایران میں رجیم جینج ممکن نہیں،18 امریکیوں خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

امریکا کی 18 خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود ایران میں جیم جینج ممکن نہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وسیع فوجی کارروائی بھی ایران کی موجودہ سیاسی اور فوجی قیادت کو ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

چین کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت، فوری کارروائی روکنے کا مطالبہ

یہ تجزیہ نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے، جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق، یہ رپورٹ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔

Back to top button