وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ، موٹر سائیکل سواروں نے ریحام کو گاڑی سے اتارنے کی بھی کوشش کی۔
وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آ رہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی جبکہ گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔
وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت کو ایسے واقعات کے حوالے سے جوابدہ ہونا چاہئے۔
https://googlynews.tv/147302/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d9%90%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%be%d8%a7%da%a9-%da%86%db%8c%d9%86-%d8%a8%d8%b2%d9%86%d8%b3-%d8%a7%d9%86%d9%88%db%8c%d8%b3%d9%b9%d9%85%d9%86%d9%b9-%d9%81%d9%88/latest-breaking-news-urdu-pakistan/
پرسنل سیکریٹری ریحام خان نے اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، مدعی بلال عظمت نے بتایا کہ گزشتہ رات راولپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ریحام کو گاڑی سے اُتارنے کی بھی کوشش کی، موٹر سائیکل سواروں کی عمریں 25 سے 30 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور سابق ٹی وی اینکر، ریحام خان کی عمران خان سے 2014 میں شادی ہوئی تھی جو 30 اکتوبر 2015 میں ختم ہوئی ۔

Back to top button